ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:انجمن گراؤنڈ میں بھارتیہ سیوا دل کے زیر اہتمام بچوں کا یک جہتی پروگرام  کاانعقاد

بھٹکل:انجمن گراؤنڈ میں بھارتیہ سیوا دل کے زیر اہتمام بچوں کا یک جہتی پروگرام  کاانعقاد

Tue, 27 Dec 2016 20:14:00    S.O. News Service

بھٹکل:27/ڈسمبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے میدان میں بھارتیہ سیوا دل کی طرف سے  منعقدہ بچوں کے  یک جہتی پروگرام کا تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا نے افتتاح کیا۔

بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر اساتذہ سنگھا کے صدر شنکر نائک، شری دھر نائک آسارکیری  ، فزیکل ٹیچر شری کانت نایک، آر ایم ہیگڈے ، پرائمری اسکول فزیکل ٹیچر سنگھا کے صدر ایس جی ہیگڈے موجود تھے۔ شری دھر نائک نے استقبال کیا تو ناگراج پٹگار نے شکریہ اداکیا۔ استاد آئی وی ہیگڈے نے نظامت کی۔


Share: